بھٹکل:2/فروری (ایس او نیوز) مرڈیشور کے آر این ایس پالی ٹکنک کالج میں 4فروری سنیچر کی صبح 10بجے سے بنگلورو کی ٹیٹو انڈسٹریز ، انجن انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی کی طرف سے کیمپس انٹرویو کا اہتمام کئے جانے کی پیلسمنٹ آفیسر کے مری سوامی نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے اطلاع دی ہے۔
ڈپلو ما فائنل میں زیر تعلیم میکانکل ، آٹو موبائیل، میکے ٹرانیکس کے اول سمسٹر سے پنجم سمسٹر تک 50فی صد سے زائد نمبرات سے کامیاب طلبا بھی انٹرویو میں شریک ہوسکتے ہیں، ایسے طلبا خیال رکھیں کہ ان کا کوئی مضمون بیک لاگ نہ ہو اور ان کی عمر 18سے 23سال کے درمیان ہو، البتہ اترکنڑا ضلع کے ساتھ دیگر اضلاع کے طلبا بھی انٹرویو میں شریک ہونے کی بات کہی گئی ہے۔ اہل طلبا ایس ایس ایل سی اور ڈپلو ما مارکس کارڈ کی نقل ،بائیوڈاٹا کے ساتھ اپنا ایک فوٹو ساتھ میں رکھیں۔ طلبا کاانتخاب تحریری امتحان اور انٹرویو کے ذریعے ہوگا۔ منتخب طلبا کو اپرنٹیس انجنئیر کے طورپر منتخب کرتے ہوئے کمپنی اصول وضوابط کے مطابق مشاہیرہ ، یونی فارم، کھانے پینے کی سہولیات دی جائیں گی۔ زائد جانکاری کے لئے پیلسمنٹ آفیسر کے مری سوامی 9448235284،پرنسپال سنتوش آر اے 9448238527سے رابطہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔